راولپنڈی۔ 08 اپریل (اے پی پی):راولپنڈی و یمن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جم خانہ راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دار و مدار تجارت پر ہوتا ہے اور تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
ہماری حکومت تاجروں کو سہولیات دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس کی جانب شازیہ رضوان کومسائل کے بارے میں آگاہ گیا جس پر انہوں نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔شازیہ رضوان نے راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579591