وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کا گلگت میں سی پیک کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب

235

گلگت ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہاہے کہ قوم پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشو ں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے ، اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بات انہوںنے بدھ کو یہاں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے نتیجہ میں گلگت بلتستا ن میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول سیاحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور اسی خطے میں ترق اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔