13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں...

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر ز قائم کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

ملتان ۔ 25 فروری (اے پی پی):تمام پبلک یونیورسٹیوں میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر ز قائم کیے جائیں گے ، یہ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومتِ پنجاب نے خواتین کی خودمختاری کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں ، پبلک یونیورسٹیوں میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹرز کے قیام سے خواتین کو طاقت ملے گی ،وومن ڈویلپمنٹ سنٹرز کے ٹریننگ سیشن سے یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات مستفید ہوسکیں گے، خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے ۔

- Advertisement -

عامر کریم خان نے مزید کہا کہ تمام پبلک یونیورسٹیاں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے ایم او یو سائن کریں گی، یہ سنٹرز خواتین کو نوکری، ایکسپوژر ٹرپ، ایمبیسڈر پروگرامز اور سکالرشپ میں معاون ہونگے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ فائزہ احسان نے کہا کہ ملتان میں بی زیڈ یو، خواتین یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا جاچکا ہے۔اجلاس میں وائس چانسلرز، یونیورسٹیوں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش بھی موجود تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566114

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں