مظفرگڑھ۔ 25 فروری (اے پی پی):جشن بہاراں کے سلسلے میں فیصل سٹیڈیم میں کبڈی میچ۔کبڈی میچ مظفرگڑھ اور ملتان کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عوید ارشاد ، اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا اور ڈی ایس او محمد کلیم بھی موجود تھے۔
سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی محمد اکرم خان چانڈیہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پارلیمان سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن محمد اجمل چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جارہاہے، مظفرگڑھ کے تمام گراونڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گااورمظفرگڑھ میں صوبائی سطح کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں ستمبر اور اکتوبر کے دوران مظفرگڑھ اولمپکس کے انعقاد کرایا جائے گا۔
انہوں نے فیصل سٹیڈیم اور کبڈی گراونڈ میں فلڈ لائٹس لگانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی عوام کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ کبڈی کا میچ مظفرگڑھ کی ٹیم نے 26 کے مقابلے میں 31 پوائنٹ سے جیت لیا ہے۔محمد اجمل خان چانڈیہ کے مہمانوں کے ہمراہ کھلاڑیوں کے ملاقات کی۔ محمد اجمل خان چانڈیہ نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔کبڈی کا دلچسپ میچ دیکھنے کےلئے شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565969