وزیر اعلی گلگت بلتستان نے دیامر میں نادرا کا خواتین کیلئے الگ دفتر بنانے یا الگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے چیئرمین نادرا کو مراسلہ بھیج دیا

164
ایف سی این اے اور منتظمین کو سیکورٹی ورکشاپ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ، وزیر اعلی حاجی گلبر خان

گلگت۔14اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر میں نادرا کا خواتین کیلئے الگ دفتر کے قیام یا الگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے چیئرمین نادرا کو مراسلہ بھیج دیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق اس مراسلے میں دیامر کے مخصوص سماجی روایات اور ثقافتوں کے پیش نظر دیامر نادرا دفتر میں خواتین کیلئے الگ دفتر یا سٹاف کی تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔