21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںوزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا مودی کو تعلیم و امن کیلئے...

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا مودی کو تعلیم و امن کیلئے ملکر کام کرنے کا پیغام

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تعلیم اور امن کے فروغ کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں تعلیم، ترقی اور امن کے لیے کام کرے، پاکستان کو غزہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے،ہم اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

رانا سکندرحیات نے کہا کہ بھارت 1965، 1971 اور کارگل جیسے معرکوں میں ہمیں آزما چکا ہے، اب بھی ہم ہر محاذ پر تیار ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوبارہ مت آزمانا کیونکہ اس مرتبہ چائے نہیں صرف سبق ملے گا ۔

- Advertisement -

وزیر تعلیم نے بھارتی وزیر اعظم کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب تک چائے چل رہی ہے، سمجھ لو ہم نرم ہیں، لیکن جب سبق شروع ہوا، تو اسے چائے کی خوشبو بھی بھول جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی یہ نہ سمجھے کہ ہمیں ڈرا یا دبا لے گا، ہم ڈٹ کر بھارت کے ہر اقدام کا جواب دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں