22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت...

وزیر خارجہ اسحاق ڈار برسلز میں پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار جمعرات 21 مارچ کو برسلز میں ہونے والی پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں