35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹواور وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی اردن کے...

وزیر خارجہ بلاول بھٹواور وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اردن کے نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور تارکین وطن کے امور سے متعلق وزیر ایمن صفادی سے ملاقا ت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں سر بنی یاس فورم کے 13ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، اقتصادی اور موسمیاتی شعبوں سمیت کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان نظریات کی یکسانیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باقاعدہ دوطرفہ مصروفیات کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا۔ وزرا خارجہ نے مشرق وسطی، جنوبی ایشیا اور خلیجی خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تنازعات اور تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کے ذریعہ مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور اردن کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے اور اقدار میں گہرے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سطح کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورموں بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی میں قریبی تعاون ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں