وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

207

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع تر امکانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔