- Advertisement -
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہنگری کی کمپنی ایم او ایل کے چئیرمین زولٹ ہرناڈی نے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں ایم او ایل کے چئیرمین نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کمپنی کے آپریشنز کے بارے میں بریف کیا۔
وزیر خارجہ نے ایم او ایل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایم او ایل پاکستان میں اپنے کام کا دائرہ کار بڑھائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=352627
- Advertisement -