وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تاشقند میں ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کو خاص طور پر فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔