26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر جمعرات کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے فوڈ سکیورٹی، توانائی اور عوامی رابطوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے نئے مواقع کھولے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں