- Advertisement -
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس کے ساتھ ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ دونوں وزراء کے مابین علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ وزیر خارجہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر ہیں، یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=352432
- Advertisement -