ٹوکیو۔2جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کے سرکاری دورے کے موقع پر متعدد جاپانی بزنس ایگزیکٹوز، جائیکا اور جیٹرو کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ یہ بات دفتر خارجہ نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں کہی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر گزشتہ روز ٹوکیو پہنچے تھے جہاں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ، جاپانی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا تھا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم جولائی سے 4 جولائی تک جاپان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ ان کی جاپانی ہم منصب اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔