وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر سے گفتگو

107
بلاول بھٹو

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے متحرک رکن کی حیثیت میں عالمی فورمز پر کام جاری رکھے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک متحرک رکن ملک ہے، ملک میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت انسانی امداد پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبے میں ترقی کیلیے اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی۔