وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات

201
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےاپنے دورہ میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔