وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کا عشائیہ

262
بین الاقوامی برادری اور عبوری افغان حکومت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

انقرہ۔31مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے منگل کو یہاں عشائیہ دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔