25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یونان کے وزیر خارجہ سے...

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یونان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت، موجودہ علاقائی صورتحال بارے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹرائٹس سے ٹیلی فون پر موجودہ علاقائی صورتحال بارے بات چیت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ کا باعث بننے والےبھارت کے بے بنیاد الزامات،غلط معلومات کی مہم اور غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو ملتوی کرنے کے بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی بھی شدید مذمت کی جو اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کیا۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے حقائق کو سامنے لانے کے لیے آزاد اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا،کشیدگی کو روکنے اور امن واستحکام کے تحفظ کے لیے تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

- Advertisement -

دونوں رہنمائوں نے خاص طور پر کثیر الجہتی فورمز بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر قریبی رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں