وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقتصادی تعاون تنظیم کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

82
APP63-04 ISLAMABAD: December 04 - Foreign Minister Makhdoom Shah Mahmood Qureshi chairing ECO Day celebrations at Ministry of Foreign Affairs. APP

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم تمام ممبر ریاستوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کا اہم ذریعہ ہے، پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کی خاطر تمام رکن ممالک کے مابین علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے لئے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ، باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے تمام ممبر ریاستیں متفق ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سفیروں اور مندوبین نے شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم کے دن کی تقریب میں شریک رکن ممالک کے سفیروں، نمائندوں، اور مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے گذشتہ سال پہلی مرتبہ ای سی او ڈے منایا اور اب ہم اس دن کو سالانہ بنیادوں پر باقاعدگی سے مناتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی تعاون کی تنظیم تمام ممبر ریاستوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کا اہم ذریعہ ہے