وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

81
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،مسلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں، نہتے کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں، جنہوں نے جمعرات کو ان سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پارٹی امور اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں، نہتے کشمیریوں پر جو ظلم و ستم ڈھا رہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں نے جو حالیہ غیر جانبدارانہ سروے کیے ہیں ان میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ان رپورٹس میں جہاں ایک طرف بھارت کا اصلی چہرہ دنیا بھر کے سامنے آ رہا ہے وہاں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے مو¿قف کی توثیق اور تصدیق بھی ہو رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کردار کی تعریف کی۔