وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی رومانیہ کا دورہ مکمل کر کے سپین روانہ ہوگئے

118

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی رومانیہ کا دورہ مکمل پیر کو اگلے مرحلے کیلئے دو روزہ دورہ پر سپین روانہ ہوگئے،بخارسٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال اور رومانیہ کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

وزیر خارجہ نے رومانیہ کے دورے کے دوران، رومانیہ کے وزیر اعظم مسٹر نکولاء چیوکا، رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگدان اوریسکو اور رومانیہ کے وزیر برائے اقتصادیات فلورین اسپاتارو سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ کے دورہ رومانیہ کے دوران، پولیٹینیکا یونیورسٹی آف بخارسٹ کے ساتھ پاکستانی طلباءکو مستقل بنیادوں پر سکالرشپ دینے اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور رومانیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان تعاون سے متعقک دو معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ ء رومانیہ آئندہ آنے والے وقتوں میں دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں انتہائی معاون ثابت ہو گا۔