وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے بات چیت

66

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے، خلوصِ نیت کے ساتھ، اپنا تعاون جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں قیام امن، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے ۔یہ بات انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سفیر زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو افغانستان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون کے حصول کے لیے امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ا