وزیر خارجہ کی ازبک ہم منصب سے ملاقات

76
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے خطے امن و استحکام کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے جبکہ ازبکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے ازبک ہم منصب عبدالعزیز کامیلوف نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک افغان تنازعہ کے سیاسی حل پر یکساں موقف رکھتے ہیں کیونکہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔ پاکستان عوام کے فائدہ کیلئے خطے میں روابط کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارت،سیاحت اور سیکورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بھیجے گئے خط کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت ملی اور ریل اور روڈ روابط کی تجویز نے دونوں ملکوں کے مابینگفت وشنیدکیلئے راہ ہموار کردی ہے۔