- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکہ کے ایگزم بینک کے چیئرمین اور صدر فریڈ پی ہوچ برگ نے اتوار کو یہاں ملاقات کی، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر خزانہ نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایگزم بینک کے صدر کو موجودہ اقتصادی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان نے مائیکرو اکنامک استحکام کے حصول کے بعد اب اقتصادی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=449
- Advertisement -