اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کو آئوٹ سورس کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی جہانزیب خان،ہوا بازی کے حکام ، آئی ایف سی کی ٹیم اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔
آئی ایف سی کی ٹیم کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے نظام الاوقات کے ساتھ تیز رفتار بنیادوں پر روڈ میپ طے کرنے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کی ہدایت کی تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا کرملک کے پہلے ہوائی اڈے کو آئوٹ سورس کیا جاسکے۔