26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سی سی او...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سی سی او پی کا اجلاس،کیپکو میں حکومت کے باقی حصص کی فروخت اور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے حصص مقامی سٹاک ایکسچینج یا شیئر ہولڈرز کو پیشکش کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہفتہ کو یہان کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر نجکاری ڈویژن کے چیئرمین محمد زبیر نے مستقبل میں ڈویژن کے زیر غور نجکاری کے پروگرام سے متعلق اجلاس کو پریذنٹیشن دی۔ کابینہ کمیٹی نے کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) میں حکومت کے باقی حصص کی فروخت اور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے حصص مقامی سٹاک ایکسچینج یا شیئر ہولڈرز کو پیشکش کے ذریعے فروخت کرنے کی بھی منظوری دی۔ سی سی او پی نے فوری نجکاری کے اداروں کی ترجیحی فہرست میں انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک اور ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو شامل کرنے کی تجاویز کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کو ایکوائر کرنے کی پیشکش پر سندھ حکومت سے جواب 10 جون 2016ءتک حاصل کر لیا جائے گا تاکہ اس معاملہ پر مزید کارروائی ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3984

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں