وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف اصلاحات کا خاکہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

20
According to budget documents
According to budget documents

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف اصلاحات کا خاکہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 26۔2025 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ساز گار کاروباری ماحول پیدا کرنے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق چار سال میں اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے، پانچ سال میں ریگولیٹری ڈیوٹیز کے خاتمے، کسٹم ایکٹ 1969ء کے پانچویں شیڈول کا پانچ سالوں میں اختتام، کل 4 کسٹمز ڈیوٹی سلیوز اور زیادہ سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی کی حد 15 فیصد تک لانے کی ٹیرف اصلاحات کو قومی ٹیرف پالیسی 2025-30ء کا حصہ بنایا جا رہا ہے جنہیں مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے مطابق ان اصلاحات کے کامیاب نفاذ کے بعد پاکستان کے اوسط ٹیرف خطے میں سب سے کم ہو جائیں گے۔