- Advertisement -
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527832
- Advertisement -