37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طیارہ حادثہ کے بعد امدادی...

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طیارہ حادثہ کے بعد امدادی کارروائیوں کےلئے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر امدادی کارروائیوں کے لئے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق طیارہ گر کے تباہ ہونے کے حادثے پر وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ نے چئیرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا اور حادثے کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے اور نادرا کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں‘ایف آئی اے ابتدائی تحقیقات میں معاونت فراہم کرے گی جبکہ نادرا کی ٹیمیں مسافروں کی شناخت کے سلسلے میں خدمات سر انجام دے گی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ائیر ونگ کے ہیلی کاپٹرز ریسکیو سرگرمیوں میں این ڈی ایم اے کو معاونت فراہم کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32566

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں