Election day banner
33.7 C
Islamabad
پیر, جولائی 22, 2024
ہومقومی خبریںوزیر داخلہ کی کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے...

وزیر داخلہ کی کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت ، شہید ہونے والے اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا ، محسن نقوی

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں