وزیر دفاع خواجہ آصف کی پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں حملے کی مذمت

107

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔منگل کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر دفاع نے سانحہ کوئٹہ کی مذمت کی اور اس دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم اور دلی ہمددری کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس سانحے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔