وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور یو اے ای کے سفیرحامد عبید الزیبی کی الگ الگ ملاقاتیں

322
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور یو اے ای کے سفیرحامد عبید الزیبی کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سعودی عرب کے پاکستان میں متعین سفیر نواف سعید المالکی اور یو اے ای کے سفیر حامد عبید الزیبی نے منگل کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان میں متعین سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزیبی نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔