27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی پرائیویٹ سیکٹر کو مال بردار ٹرینیں...

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی پرائیویٹ سیکٹر کو مال بردار ٹرینیں چلانے کی پیشکش

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے بعد مال بردار ٹرینوں کو بھی مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کیا جارھا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پرائیویٹ سیکٹر کو ملک بھر سے مال بردار ٹرینیں چلانے کی پیشکش کی ہے۔ تین برس پہلے مال گاڑیوں کے لیے صرف8سے 9لوکوموٹیوز موجود تھے مگر اب مجموعی طور پر 290آپریشنل لوکوموٹیوز میں سے 180مال بردار گاڑیوں کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ریلویز کے پاس جدید امریکی لوکوموٹیوز بھی موجود ہیں جو مجموعی طور پر 3400ٹن لوڈ کے ساتھ تیز رفتاری سے منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48077

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں