Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومقومی خبریںوزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا یوم تکبیر کی 26ویں...

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آ ج جبکہ ہم 26واں یوم تکبیر منا رہے ہیں، میں سیاسی اورعسکری قیادت، سائنسدانوں، انجینئرز اور ہر اس شخص کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ایٹمی پروگرام میں اہم کردار ادا کیا۔

یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اس غیر متزلزل لگن اور استقامت کی یاد کاجشن منارہے ہیں جس کی بدولت پاکستان بیرونی خطرات سے اپنی خودمختاری اور آزادی کو محفوظ بنانے کے قابل بنا۔ یوم تکبیر کیلنڈر کی ایک تاریخ سےبھی کہیں زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کرنے کی طرف ہماری قوم کے مشکل لیکن غیر معمولی سفر کی علامت ہے۔ یہ دن قومی دفاعی قوت کے تمام پہلوئوں کے ساتھ ساتھ ہمیں اس اتحاد اور تعاون کو حقیقت میں بدلنے کی مثال دیتا ہے، جو کبھی ایک ناقابل حصول مقصد کے طور پر نظر آتا تھا۔

میاں نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوا اور بالآخر ایٹمی طاقت بن گیا۔ اس پوری کوشش کے دوران، ہماری مسلح افواج چوکنا محافظ رہی ہیں، جو ہمارے ایٹمی پروگرام کو دشمنوں کے عزائم سے بچا رہی ہیں۔ اس اہم موقع پر، ہم ان تمام لوگوں کی قربانیوں اور شراکت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ ان کی میراث ہماری اجتماعی کوششوں اور قومی قوت کی مضبوط یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں