19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت فنکشنل کمیٹی برائے آئی...

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت فنکشنل کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا پہلا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت فنکشنل کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا پہلا اجلاس پیرکو وزارت آئی ٹی میں ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود ، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم اور فنانس ڈویژن، وزارت تجارت، سٹیٹ بینک ، پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل پاشا ندیم ملک نے کمیٹی چیئرمین و وزیر مملکت آئی ٹی کو آئی ٹی انڈسٹری کے لئے کیش ریوارڈ سکیم کے حوالے سے بریف کیا۔اجلاس میں آئی ٹی کمپنیوں کے لئے کیش ریوارڈ سکیم کے متبادل سکیم لانے پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی جس کے ممبران میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام، سیکرٹری جنرل پاشا ندیم ملک اور سٹیٹ بنیک کی طرف سے ایک نمائندہ شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482925

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں