وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کی پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکےکی مذمت

55
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پشاور قصہ خوانی جامع مسجد میں دھماکےکی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ملک، قوم اور دین اسلام کے دشمن ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ کے گھر کی حرمت نہیں وہ انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے اس واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر دل غمزدہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت زخمیوں کو ہر ممکن بہتر علاج کی سہولیات فراہم کررہی ہے، شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔