وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی مستونگ روڈ کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

84

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مستونگ روڈ کوئٹہ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک بھر میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں اور مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی سکیورٹی جوانوں کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبر وجمیل کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔