وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

74

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔ وزیر مملکت نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔