وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا بانو قدسیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

168

اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے نامور مصنفہ بانو قدسیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہم اردو ڈرامہ اور فکشن کی ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں اور اردو ادب میں بانو قدسیہ کی تخلیقی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بانو قدسیہ ایک عظیم مصنفہ اور نقاد تھیں اور ان کا ادبی کام تخلیقی اور ترقی پسند سوچ کی ایک بہترین مثال ہے۔