وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کو برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ و دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کا ٹیلی فون

195

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیر مملکت برا ئےامور خارجہ حنا ربانی کھر کو برطانیہ کے وزیر مملکت برائے خارجہ و دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور طارق احمد نے ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گفتگو میں دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے وزراءنے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کو آگے لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔