36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پارلیمنٹ ہاﺅس...

وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پی ایف یو جے کے زیر اہتمام آزادی صحافت ریلی سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ملک کے مختلف حصوں میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کی تضحیک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پاکستان کے اندر صحافت کی آزادی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے دوں گی‘صحافیوں اور صحافتی اداروں کی سکیورٹی اور سیفٹی کے لئے وزارت اطلاعات ہر ممکن صلاحتیں بروئے کار لارہی ہے ‘چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بات ہو گئی ہے‘(آج) جمعہ سے گلگت بلتستان کے بند ہونے والے اخبارات کی اشاعت دوبارہ شروع ہو جائے گی‘جی بی کے اخبارات کی بقایا ادائیگیوں کی ایک قسط ادا ہو گئی ‘باقی ادائیگی بھی وزیراعلی جی بی کے وطن واپس پہنچتے ہی کر دی جائے گی‘صحافیوں پر قائم مقدمات کے حوالے سے تحفظات قانون اور آئین کے مطابق دور کرنے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمننٹ کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ‘ہر موقع پر صحافیوں کے جائز مطالبات پر صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں اورکھڑی رہوں گی۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پی ایف یو جے کے زیر اہتمام آزادی صحافت ریلی سے خطاب کر رہی تھیں۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ‘نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ‘دیگر صحافتی گروپوں کے قائدین اور سینکڑوں صحافی اس موقع پر موجود تھے۔صحافی برادری نے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ریلی نکالی -وزیر مملکت مریم اوررنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں کسی بھی صحافی کا مطالبہ میرا مطالبہ ہے ‘ ہر جائز مطالبے پر میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہوں اور کھڑی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پاکستان کے اندر صحافت کی آزادی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے حقوق متاثر نہیں ہونے دوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48590

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں