اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق حنا ربانی کھر نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں،
پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر کی مماثلت خوش آئند ہے۔