اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت قبائلی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور ان کا خیبرپختونخواہ میں انضمام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ ماضیمیں قبائلی عوام کے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں اور ان کے حقوق غضب کیے گئے عمران خان کی حکومت ان کا مداوا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے۔