وزیر مملکت مر یم اورنگزیب کا نیشنل کونسل آف آرٹس میں تقریب سے خطاب

119
APP59-03 ISLAMABAD: December 03 - Begum Prime Minister Samina Shahid Khaqan Abbasi in a group photo with children alongwith Ms. Marriyum Aurangzeb, Minister of State for IBNH&LH and Minister of State for CADD, Dr. Tariq Fazal Chaudhary at the event held in connection to observe International Day for People with disabilities. APP

اسلام آباد ۔ 03 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مضبوط عزم اور بلند حوصلے سے معذوری پر قابو پایا جا سکتا ہے، موجودہ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے ،ہم سب کو کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے اوران کے حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کاعہد کرنا ہوگا ، وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام میں بھی خصوصی بچوں پر توجہ دی گئی ہے، تقریب میں خاتون اول کی شرکت سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، خصوصی بچوں سے متعلق قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی اورخصوصی افراد کے لئے بنائے جانے والے پراجیکٹس کو خودمانیٹر کروںگی۔