لاہور۔27 مارچ(اے پی پی )وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 2018ءکے آخر تک ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کو 26000 میگا واٹ تک لے جائے گی،جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی جو کہ اب کم ہو کر 4 سے 6 گھنٹے رہ گئی ہے اور آنے والے وقت میں اس کا دورانیہ مزید کم ہو جائے گا، بال ٹمپرنگ کرنیوالوں کیخلاف دھرنا ہم دیں گے اور وہاں صحت‘ تعلیم‘ موٹر ویز اور ڈیمز کے منصوبے شروع کریں گے، تعمیری سیاست کے ذریعے کے پی کے کے عوام کا مقدمہ اب (ن) لیگ لڑے گی، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرینگے اور سندھ اور کے پی کے میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو 1223 میگا واٹ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ بلوکی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48018