27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پھلگراں میں کھلی کچہری کے...

وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا پھلگراں میں کھلی کچہری کے دوران کئی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حلقہ NA-49میں پھلگراں میںکھلی کچہری کا اہتمام کیا اور لوگو ں کے مسائل سنے،انھوں نے متعلقہ محکموں کو سائلین کی دادٍ رسی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر مملکت نے علاقے میں گیس کی فراہمی کیلئے سروے کرانے اور جلد گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انھوں نے دیہی علاقوں میںنئے سکولوں کی تعمیر کیلئے آبادی اور موجودہ سکولوں کے سروے کے احکامات جاری کئے ۔وزیر مملکت نے علاقہ عمائدین کی شکایت پر سملی ڈیم روڈ کی تعمیر نو کا بھی اعلان کیا۔کھلی کچہری کے بعد وزیر مملکت نے علاقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، بھارہ کہو کی تمام آبادیوں کو بلا تفریق گیس فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے خصوصی فنڈ جاری کئے ہیں ، علاقے میں صاف پانی، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کیاجائے گا۔فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی بھارہ کہو سملی ڈیم روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48234

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں