23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سی ڈی اے لینڈ...

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو تمام الاٹمنٹس فی الفور روکنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو تمام الاٹمنٹس فی الفور روکنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کیڈ کے مطابق وزیر مملکت کی طرف سے سی ڈی اے کے ممبر لینڈ کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں سی ڈی اے کے ممبر لینڈ وسیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ اسلام شاہ کو تمام تر الاٹمنٹس فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان کیڈ نے مزید بتایا کہ وزیر مملکت نے یہ اقدام الاٹمنٹ پروسس بارے عوامی شکایات اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی پر کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر مملکت کیڈ نے سی ڈی اے سے پچھلے چار ماہ کی الاٹمنٹس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4686

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں