اوکاڑہ۔ 23 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ 26فروری سے شروع ہونےو الی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکمے بھر پور اقدامات کریں وطن عزیز سے پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے پانچ سے تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلوائیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹرز ،تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ سی ای او ہیلتھ نے 26فروری سے شروع ہونے والی انسدا دپولیو مہم کی تیاریوں ،ورکرز کی ٹریننگ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔