وفاقی بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 9502 ارب روپے ،قرضوں کی ادائیگی کے لئے 800 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،مفتاح اسماعیل

149
وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کا ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے ہے ،صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہو گا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 9502 ارب روپے ہے جس میں قرضوں کی ادائیگی کے لئے 800 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی بجٹ تقریر میں کہاکہ ملکی دفاع کے لئے 1523 ارب روپے، سول انتظامیہ کے اخراجات کے لئے 550 ارب روپے ہوں گے۔ پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

عوام کی سہولت کے لئے ہدف پرمبنی سبسڈیز کیلئے 699 ارب روپے رکھی گئی ہیں اور گرانٹ کی صورت میں 1242 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں بی آئی ایس پی، بیت المال اور دیگر محکموں کی گرانٹس شامل ہیں۔