وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کا ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے ہے ،صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہو گا،مفتاح اسماعیل

94
وفاقی بجٹ میں ایف بی آر کا ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے ہے ،صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہو گا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کا ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے ہے جس میں سے صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہو گا۔

جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر کا ریونیو کا تخمینہ 7004 ارب روپے ہے جس میں سے صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے ہو گا۔

وفاقی حکومت کے پاس نیٹ ریونیو 4904 ارب روپے ہو گا جبکہ نان ٹیکس ریونیوز میں 2000 ارب روپے ہوں گے۔